پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر جمیعت علمائے اسلام (ف) سندھ کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو کا بیان سامنے آگیا ہے۔
مولانا راشد محمود سومرو نے گھوٹگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنہا نہیں ہیں بلکہ ضرورت پڑی تو عوام افواج پاکستان کے ہمراہ لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: سندھ طاس معاہدہ کیا ہے، کیا بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے لیے لڑنا پڑا تو فوج کیساتھ مل کر صرف سرحدوں کی چوکیداری نہیں کریں گے بلکہ دشمن کے ملک کے اندر گھس کر دارالعلوم دیوبند میں مسلمانوں کے ساتھ ناشتہ کریں گے۔
انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کی باتیں کررہا ہے، مودی سن لیں اگر ہم پانی کا ایک قطرہ اپنے دوسرے صوبوں کو دینے کے لیے تیار نہیں تو ہندوستان کو کیسے دے سکتے ہیں، ہم اپنے پانی کے لیے ہندوستان کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیں گے۔