محمد رضوان کو نمبر 4 پوزیشن پر کھلانا چاہیے: راشد لطیف

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں نمبر 4 پوزیشن کے لیے محمد رضوان سب سے موزوں کھلاڑی ہیں۔

سابق کرکٹر راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ون ڈے کرکٹ میں نمبر 4 پوزیشن پر اس وقت کھیلنے کے لیے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بہترین کھلاڑی ہیں۔

سابق کپتان کا یہ تبصرہ دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی 7 وکٹوں کی شاندار جیت کے بعد سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں راشد لطیف نے کہا کہ فخرزمان اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو سنچریاں بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور قومی ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں کو سراہتا ہوں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان نے سیریز کے دونوں میچز میں 5 ویں نمبر پر بیٹنگ کی اور ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

پہلے میچ میں محمد رضوان نے 34 گیندوں پر 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور دوسرے میچ میں 41 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی افغانستان میں کامیاب فضائی کارروائیاں، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ

افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

پی ایس ایل 11: ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی: ایف آئی اے کی بی آئی ایس پی کے دفتر پر کارروائی، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب