حج آپریشن: پہلی حج پرواز 393 عازمین کو لے کر آج مدینہ منورہ روانہ ہوگی

پیر 28 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلی حج پرواز 393 عازمین کو لے کر آج رات اسلام آباد سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی عازمین کو رخصت کریں گے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 100 پروازیں 28400 عازمین کو لے کر حج کے لیے روانہ ہوں گی جن کے لیے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

حج آپریشن آئندہ ماہ مئی کی 31 تاریخ تک جاری رہےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp