پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے بیش قیمت 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

صوبائی کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری کی منطوری کے بعد خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکوؤں کی جانب سے جیمرز کا استعمال، لاہور پولیس کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

مراسلے کے مطابق 5 امپورٹد لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 46کروڑ 72لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس میں سے دو امپورٹڈ لینڈ کروزرز کے لیے 24کروڑ اور 3 امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 22 کروڑ 70لاکھ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

گاڑیوں کی فراہمی کے لیے کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز مانگی گئیں۔ ایس او پیز کے مطابق بڈ سیکیورٹی جمع کروا کے حصہ لینے والوں کے ٹینڈرز کھول دیے جائیں گے۔ اے آئی جی پروکیورمنٹ کی موجودگی میں سارا عمل مکمل کیا جائے گا۔ رواں مالی سال میں گاڑیوں کی خریداری کے بعد جیمرز کی انسٹالیشن مکمل کروا کر اسپیشل برانچ کے حوالے کی جائیں گی۔؎

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ  گنڈاپور کو فیصل آباد میں پروٹوکول کیوں نہیں دیا گیا؟ کے پی حکومت کا پنجاب حکومت سے شکوہ

اس سے پہلے 2024 میں صوبائی وزرا کی حفاظت اور پروٹوکول کے لیے 30 سنگل کیبن ڈالے خریدے گے، گاڑیوں کی خریداری پر20 کروڑ 90 لاکھ روپے لاگت آئی تھی جبکہ گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکسز کی مد میں 1 کروڑ 74 لاکھ 95 ہزار ادا کیے گئے اور گاڑیوں کی تزئین و آرائش کے لیے 3 کروڑ روپے الگ سے رکھے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ