سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان کی حکمت عملی مرتب، بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان نے حکمت عملی مرتب کرلی، آئندہ چند روز میں نئی دہلی کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈس واٹرکمیشن بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ہنگامی قانونی و آئینی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے، اس حوالے سے وزارت خارجہ سمیت آبی وسائل اور قانون کی وزارتوں نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں مذکورہ معاہدے کی معطلی کے ضمن میں ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھین: سندھ طاس معاہدہ کیا ہے، کیا بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے؟

پاکستان کی جانب سے عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا گیا تاکہ بھارت کی آبی جارحیت کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جائے۔

وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس واٹر کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر سندھ طاس معاہدے معطلی پر اپنی رائےکابینہ کو دے گا، جس کے بعد وزیراعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر کسی بھی نوعیت کے جوابی اقدامات حکومت و کابینہ کی منظوری کے بعد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ، بھارت کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا

ذرائع انڈس واٹر کمیشن کے مطابق پاکستانی کی قانونی اور آئینی پوزیشن بھارت کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے، سندھ طاس معاہدے سے انحراف کرتے ہوئے بھارت نے یکطرفہ طور پر غلط قدم اٹھایا ہے۔

ماہرین کے مطابق سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کو قانونی سبقت حاصل ہے، امید ہے بھارت جلد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ پمز کی تکلیف کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، مریم نواز کا غمزدہ والدین سے اظہار رنج و غم

طلال چوہدری کا پمز اسپتال کا دورہ: واقعے میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر مملکت داخلہ

خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کا پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس

اسلم غوری سیکریٹری صحت کے عہدے سے فارغ، محمد محمود کو اضافی چارج مل گیا

‎پمز اسپتال سانحہ، 3 روز قبل پیدا ہونیوالی جڑواں بچیاں بھی لقمہ اجل بن گئیں

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار