نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈنمارک کے وزیرخارجہ لارس لوکے راسموسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، وزیرخارجہ نے اپنے ہم منصب کو بھارت کے یکطرفہ اور اشتعال انگیز اقدامات بارے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کے سلووینین اور صومالی ہم منصبوں سے فون پر رابطے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمعے کے روز  وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے ٹیلی فون پر بات چیت کی، وزیر خارجہ نے ڈنمارک کے ہم منصب کو بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور بھارت کے بے بنیاد الزامات سے اگاہ کیا ۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کو بھارت کے یکطرفہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے جواب میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، اس موقع پر گفتگو میں وزیرخارجہ نے سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کے بھارت کے فیصلے کو سختی سے مسترد کیا جو کہ معاہدے کی دفعات اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور اور ہسپانوی وزیرخارجہ کو بھارت کے غیرقانونی اقدامات سے آگاہ کردیا

اسحاق ڈار نے علاقائی امن اور سلامتی میں کردار ادا کرتے ہوئے اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک بھارت کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقوں کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو فروغ  دینے پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے اور فالج کے علاج میں انقلاب، ننھی گلہری امید کی کرن بن گئی

ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریاں، اسحاق ڈار کی متعلقہ اداروں کو کام تیز کرنے کی ہدایت

بلدیہ فیکٹری سانحہ: سپریم کورٹ نے سزائے موت پانے والے 2 ملزمان بری کردیے، تفصیلی فیصلہ جاری

خلائی ٹوائلٹ صاف کرنے والی خاتون نے مریخ مشن کی قیادت سنبھال لی، اس مقام تک رسائی کیسے ہوئی؟

معرکہ حق میں شکست کے بعد دشمن بے امنی پھیلانا چاہتا ہے، انتشارپھیلانے والی ہر کوشش کو کچلا جائےگا، کور کمانڈرز کانفرنس

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت