کراچی میں مینگروز کاٹنے پر پہلا مقدمہ درج، کتنی سزا ہو سکتی ہے؟

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ساحل سمندر پر قیمتی مینگروز درخت کاٹنے پر پہلی بار ایف آئی آر درج کرلی گئی، کے پی ٹی ذرائع کے مطابق مینگروز کٹائی پر صوبائی اور وفاقی حکومت کی مشترکہ کوآرڈینیشن سامنے آئی ہے، مینگروز کاٹنے والوں کو کراچی پورٹ اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے حراست میں لیا ہے، کارروائی کے بعد محکمہ جنگلات حکومت سندھ نے ملزمان کے خلاف ایف آئی درج کروا دی، اور یہ مینگروز کٹائی پر درج ہونے والا پہلا مقدمہ ہے۔

درج مقدمہ کے مطابق مائی کلاچی سرکاری جنگلات پر محکمہ جنگلات کے 2 محافظوں نے 2 افراد کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ سرکاری جنگل سے مینگروز کے درخت کاٹ کر لا رہے تھے جن کا وزن 3 من ہوگا، لکڑی کو بذریعہ گدھا گاڑی منتقل کرنا تھا جس کے لیے 2 گدھے اور گاڑی بھی موجود تھی جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کا تدارک: برطانیہ میں سمندر سے کاربن نکالنے کا آغاز

مقدمہ کے مطابق سرکاری جنگل سے درخت کاٹنے پرکمشنر ایسٹ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے، دفعہ 144 کی خلاف پر ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزموں کو مجسٹریٹ کے روبرو پش کیا جائے گا۔

سینئیر وکیل خیر محمد خٹک نے دفعہ 144 کے بارے میں بتایا کہ یہ محدود مدت کے لیے کہیں بھی لگائی جا سکتی ہے، جیسے سمندر پر محدود مدت تک جانے کی پابندی ہے تو دفعہ 144 نافذ کردی، 5 سے زائد افراد کا جمع ہونا منع ہے یا ڈبل سواری پر پابندی ہے۔

خیر محمد خٹک کہتے ہیں کہ ایسے ہی جنگلات کے روک تھام کے لیے ممکن ہے دفعہ 144 لگائی گئی ہو جس کے تحت جو بھی مقدمہ درج ہوگا وہ 188 دفعہ کے تحت ہوگا اور یہ کسی زمانہ میں ناقابل ضمانت تھی لیکن اب مجسٹریٹ اس میں ضمانت دے دیتے ہیں جہاں تک سزا کی بات ہے تو اس میں 1 ماہ سے 6 ماہ تک سزا ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟