’پاک فوج پروفیشنل اور مضبوط ہے‘، بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے پروگرام میں پاک فوج کی تعریفیں

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے جارح مزاج انڈین صحافی ارناب گوسوامی اکثر خبروں میں رہتے ہیں اور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ انڈیا کے سب سے متنازع ٹی وی اینکر ہیں۔ وہ اپنے پروگرامز میں پاکستان کے خلاف نفرت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

ارناب گوسوامی جو پاک بھارت جنگ کے حامی ہونے اور جارحانہ صحافت کی وجہ سے مشہور ہیں ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے پروگرام میں موجود مہمان پاک فوج کی تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 5 لڑاکا طیاروں کا نقصان اٹھانے والے بھارت نے 3 جنگی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کر لیا

انڈین صحافی ارناب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں شامل رپورٹر سے سوال کیا کہ کیا پاکستان ہماری فضائی حدود میں آیا؟ جس پر رپورٹر نے کہا کہ وہ بہت بار انڈیا میں گھسے ہیں۔

ارناب گوسوامی کے شو میں شریک مہمان نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بالکل بھارت کی جانب آئے گا کیونکہ ان کی فوج بہت پروفیشنل اور مضبوط ہے۔

اس پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، کئی صارفین کا کہنا تھا کہ دشمن بھی آپ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کرتا ہے۔ رابعہ انعم عبید نے لکھا کہ تعریف وہ جو دشمن بھی کرے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ان کے اندر خوف ہے وہ جانتے ہیں کہ پاکستان کی جانب سے کیا ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پر میزائل حملوں کے جواب میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر سمیت فضائیہ کے 5 جنگی طیاروں کا نقصان اٹھانے والے بھارت نے 3 جنگی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کر لیا۔ بھارت کے جموں اور کشمیر کے علاقے میں بدھ کے روز 3 لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔

پاکستان نے کی جانب سے جوابی کارروائی اس کی حدود میں بھارتی جنگی مداخلت پر کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سورۃ الرحمٰن کی تلاوت نے نعمان اعجاز کو کینسر سے کیسے نجات دلائی؟ اداکار نے صحتیابی کا حیران کن واقعہ سنادیا

سیلاب کے بعد سے لگ بھگ 500 غیر ملکی حکام سے رابطے میں نہیں، نیپالی وزیر داخلہ

مدارس کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق دیرینہ مسئلے کے حل میں اہم پیشرفت

دل دہلا دینے والی واردات، 21 سالہ ماڈل اپنے گھر میں چھریوں کے وار سے قتل

خواتین کو ڈھال بناکر بی ایل ایے قانون سے نہیں بچ سکتی، بلوچستان حکومت کی وارننگ

ویڈیو

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ