وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں بھارتی حملوں کے بعد کی صورتحال، عسکری جوابی کارروائی، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ فوجی حکام، وفاقی وزرا اور حساس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ عسکری حکام نے بھارت کے حملوں اور پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان نے فوری ردعمل میں بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے گئے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا بھرپور جواب: 3 رافیل سمیت بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ڈرون مار گرائے، آئی ایس پی آر

قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

اجلاس میں سفارتی سطح پر اقدامات، عالمی برادری سے رابطوں، اور بھارت کی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے جس میں وہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور پاکستان کی آئندہ حکمت عملی سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کی مؤثر تفتیش، 2 اہم قتل کیسز میں ملزمان کو سزائے موت

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

تیستا ندی منصوبے کے لیے بنگلہ دیش کا چین سے رابطہ، پانی کا تنازع اب بھارت کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج بن گیا

حجاج کی سہولت کے لیے جدید روڈ کولنگ منصوبہ، سفر مزید آرام دہ بنانے لیے مثالی اقدامات

’تھری ایڈیٹس‘ سے ’نن بن‘ تک، وجے کی یادگار اداکاری دوبارہ توجہ کا مرکز

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا