پاکستانی معاونین حج نے حرم شریف میں بھارتی عازمین کی کیسے مدد کی؟

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 عقیدت سے لبریز دلوں اور فرض شناسی کے جذبے کے ساتھ، پاکستانی حرم گائیڈز جو وزارت مذہبی امور کے افسران و اہلکاروں پر مشتمل ہوتے ہیں،  مسجد الحرام میں حاجیوں کی رہنمائی اور مدد کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پروازوں کی معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم

اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر، پاکستانی معاونین حج نہ صرف پاکستانی حاجیوں کی خدمت کررہے ہیں بلکہ دیگر ممالک کے حاجیوں کی بھی مدد کررہے ہیں۔ خواہ یہ کسی بزرگ حاجی کو راستہ دکھانا ہو، مختلف زبانوں میں رہنمائی فراہم کرنا ہو، یا زیادہ بھیڑ والے علاقوں میں حاجیوں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہو، ان کی موجودگی ہزاروں حاجیوں کے لیے سکون اور رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

پاکستانی معاونین حج نے ایک ہندوستانی خاندان کو بھی بروقت مدد فراہم کی جو مسجد الحرام میں راستہ بھٹک کر اپنے گروپ سے جدا ہوگیا تھا۔ ان کی یہ کوششیں پاکستان کی مہمان نوازی اور حج کے مقدس سفر کے احترام کی عکاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پروازوں کی معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم

حج کے موسم کے پیش نظر، ان معاونین کی بے لوث خدمات جاری ہیں، جو دنیا بھر سے آنے والے حاجیوں کی طرف سے سراہی جارہی ہیں اور اتحاد، خدمت اور ایمان کی حقیقی روح کو مضبوط کررہے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے پاکستانی حاجیوں کے لیے حج کے سفر کو آسان بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے دیگر حکومتی اداروں سے معاونین  کا انتخاب نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعے کیا تھا، تاکہ سعودی عرب میں پاکستانی حاجیوں کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کا دورہ

واضح رہے کہ گزشتہ سال منیٰ میں ایک حج معاون آصف بشیر نے ہیٹ اسٹروک سے جاں بلب 17 انڈین شہریوں کی جانیں بچانے پر انڈین وزیر اقلیتی امور کی جانب سے تعریفی خط جاری کیا تھا۔ جبکہ حکومت پاکستان نے انہیں تیسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم