ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد تک لانے کا عندیہ

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے تجارتی جنگ کم کرنے میں دلچسپی کا اشارہ دینے کے لیے چینی اشیا پر محصولات میں کمی کی تجویز پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی جنگ میں امریکا اور چین آمنے سامنے، ٹرمپ نے بیجنگ کو دھمکی دے دی

بی ب سی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات سے قبل جمعہ کو سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’چین پر 80 فیصد ٹیرف درست لگتا ہے‘۔

چین کی نائب وزیر خارجہ ہوا چن ینگ نے بھی ملاقاتوں سے قبل ایک پر اعتماد نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین کو امریکا کے ساتھ تجارتی معاملات کو سنبھالنے کی اپنی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔

اپریل کے بعد سے ٹرمپ نے چین سے آئٹمز پر 145 فیصد درآمدی ٹیکس لگادیا ہے جس سے مالیاتی منڈیوں میں بھونچال آنے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں بھی کمی آئی ہے۔

اپریل کے سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ امریکا کو چین کی برآمدات ایک سال پہلے کے مقابلے میں 20 فیصد سے زیادہ گر گئیں۔

سیاسی رسک کنسلٹنسی یوریشیا گروپ کے ڈین وانگ کے مطابق امریکا اور چین دونوں بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ میں ہیں۔

مزید پڑھیے: ٹیرف حملے: چین کا امریکا کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا اعلان

اس ہفتے کے شروع میں ہونے والے مذاکرات کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا تھا جو تناؤ میں کمی کی جانب ایک اہم پہلا قدم ہے لیکن تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ یہ مذاکرات طویل بھی ہوسکتے ہیں۔

امریکا کے سابق تجارتی مذاکرات کار سٹیفن اولسن نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان نظامی تنازعات جلد حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میٹنگ کے نتیجے میں ٹیرف میں کمی ہوئی بھی تو وہ معمولی نوعیت کی ہوگی۔

مزید پڑھں: ٹرمپ ٹیرف: یورپی یونین نے جوابی کارروائی کے لیے سر جوڑ لیے

ابتدائی مذاکرات کی قیادت امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور چینی نائب وزیر اعظم اور اقتصادی زار ہی لائفنگ کریں گے۔

ایک اور تجارتی ماہر کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے نئے محصولات اٹھا بھی لیے گئے تب بھی دونوں ممالک کے درمیان بڑے مسائل حل طلب رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’شمیم بی بی میری بیگم دا ناں اے‘ شہری کے جواب پر وفاقی آئینی عدالت میں مسکراہٹیں بکھر گئیں

ڈیزل ڈلوانے والے شخص نے پیسے دینے کے بجائے گاڑی بھگا دی، سیلز مین ایک کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ لٹکا رہا

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور، موبائل بینکنگ صارفین 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئے

پاکستان اور چین کے درمیان فارما انڈسٹری میں تعاون کی نئی شراکت داری کا امکان

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم