شدید جھڑپوں کے بعد پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہوگیا

ہفتہ 10 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز ـ(ڈی جی ایم اوز) کا رابطہ ہوگیا ہے۔

یہ رابطہ امریکی اور سعودی وزرائے خارجہ کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ٹیلی فونک گفتگو کے فوراً بعد ہوا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ’جنگ نہیں چاہتے‘، انڈیا نے گھٹنے ٹیک دیے،بھارتی کرنل کی پریس کانفرنس

واضح رہے کہ 9  اور 10 مئی کی رات قبل  ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے راولپنڈی میں نور خان ایئربیس، مریدکے ایئر بیس اور شور کوٹ ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔

اس کے بعد پاکستان نے آپریشن بنیان موصوص کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے اندر اہم فوجی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔

پاکستان نے انڈیا کے بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ اسی کے علاوہ ادھم پور ایئر بیس، پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ اور سورت گڑھ ائیر فیلڈ اور آدم پور ائیر فیلڈ کو نشانہ بنایا۔

پاکستان ائیر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ کیا ہے، جس کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کے راجوڑی تربیتی مرکز کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی بنگال: 15 سال بعد شکست، وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا استعفیٰ دینے سے انکار

ایچ آئی وی پھیلاؤ روکنے کے لیے قومی ایکشن پلان کا مطالبہ

آبنائے ہرمز کشیدگی: قطر کی ترسیل متاثر، پاکستان کا اسپاٹ ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

امریکی ایئر لائنز کا بڑا فیصلہ، اب مسافروں کو مفت کھانا اور مشروبات نہیں ملیں گے

امریکی ڈیموکریٹس کا اسرائیل کے جوہری ابہام سے پردہ اٹھانے کا مطالبہ

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی