پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف

اتوار 11 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ایئر مارشل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ میں پاک فضائیہ نے ان کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے، تاہم واضح طور پر یہ کہنے سے انہوں نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اگر میں اس بات کی تصدیق کردوں کہ پاک فضائیہ نے رافیل کو مار گرایا ہے تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں پہلا موقع ہے جب رافیل طیارے تباہ ہوئے، فرانسیسی اہلکار کا اعتراف

انہوں نے رافیل جہاز کے تباہ ہونے کا ڈھکا چھپا اعتراف کیا، تاہم واضح الفاظ میں ایسا کہنے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت دیگر جہاز بھی تباہ کیے ہیں، جس کی انٹرنیشنل میڈیا بھی تصدیق کررہا ہے۔

پاکستان نے انڈیا کو سب سے بڑا نقصان ان کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی کی صورت میں پہنچایا۔ اس کے علاوہ دشمن کو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا جو چھپایا جارہا ہے۔

یورپ کی ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاکستان بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

’بلغاریہ ملٹری ریویو‘ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کو تباہ کیا، جو سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں بہتر کون؟ رافیل یا جے 10، عالمی دفاعی اداروں نے جدید ہتھیاروں پر نظریں جما لیں

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں