بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی ائیر بیس اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاکستان کی اس شاندار کامیابی کے بعد بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے اور سیز فائر ہو گیا۔ پاکستان اور انڈیا کے مابین سیز فائر کے اعلان کے بعد پاکستان اور بھارتی فوجی قیادت نے پریس کانفرنس کی اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینیئر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان فوج نے انڈیا کے اندر 26 عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جو پاکستانی شہریوں اور اداروں کو ہدف بنانے کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ خواہش بھارت کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر
دوسری جانب انڈین فضائیہ نے بھی اتوار کو ایک پریس کانفرنس کی اور کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور جب ان سے رافیل طیارے گرائے جانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انڈین ایئر فورس کے ترجمان نے کہا کہ اِس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں ابھی اس کا جواب نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں۔
انڈیا کی شکست اور انڈین فوجی قیادت کی پریس کانفرنس پر پاکستانی صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ انڈین ایئر فورس کی جانب سے رافیل طیارے گرائے جانے کے جواب پر شمس خٹک نے لکھا کہ پاکستان کی جانب سے رافیل گرایا گیا ہے اسی لیے جواب نہیں دیا ورنہ اُسی وقت اس کی تردید کر دیتا۔
سوال: کیا آپ پاکستان کی جانب سے رافیل گرائے جانے کے دعوے کو مسترد کریں گے؟
اِس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں ابھی اسکا جواب نہیں دوں گا۔ انڈین ایئر فورس ترجمان
اسکا مطلب ہے کہ رافیل گرایا گیا ہے اسی لیے جواب نہیں دیا ورنہ اُسی وقت اسکی تردید کر دیتاpic.twitter.com/kBJkTyU2TJ
— Shams Khattak (@Sh_am_92) May 11, 2025
فریال نامی صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں پاکستان اور انڈین فورسز کے جوان پریس کانفرنس کر رہے ہیں اور پاکستانی جوانوں کے چہروں پر خوشی کے تاثرات ہیں، فاتحانہ مسکراہٹ اور اٹھے ہوئے سر ہیں جبکہ انڈین لوگوں کے چہرے لٹکے ہوئے ہیں اور وہ اپنے عوام کو مطمئن نہیں کر پائے اس پر صارف نے لکھا کہ ’تصویر الفاظ سے زیادہ بولتی ہے‘۔
Picture speaks louder than words #IndiaDefeated pic.twitter.com/QWNJsHHsSG
— فريال (@faryzai) May 12, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ تصاویر بولتی نہیں بلکے خاموش فیصلہ سناتی ہیں ! فیصلہ سامنے بس پڑھ لیں۔
تصاویر بولتی نہیں بلکے خاموش فیصلہ سناتی ہیں ! فیصلہ سامنے بس پڑھ لیں 👇
#IndiaDefeated pic.twitter.com/2BgUmVeqoj
— Afzal sayal (@aliafzalsayal) May 12, 2025
بشیر نامی صارف نے انڈین آرمی کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی پاکستانی فوج سے نہیں تھی اور ساتھ لکھا کہ پس سابت ہوا کہ پاکستانی افواج کسی کا بھی سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔
پس سابت ہوا کہ پاکستانی افواج کسی کا بھی سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے ✌🏼😵💫#IndiaDefeated pic.twitter.com/DQogC8ombR
— BaShRبشر (@Rabbani440) May 12, 2025
اسد ملک نے لکھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف، ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد، وائس ایڈمرل رب نواز کے چہروں پر فاتحانہ مسکراہٹ اور اٹھے ہوئے سر۔ اور وہاں انڈیا میں جو پریس کانفرنس ہوئی اُدھر لٹکے ہوئے چہرے اور جھکے ہوئے سر کافی ہیں، یہ سمجھنے کے لیے کہ جیت کتنی بے باک تھی، شاندار تھی، اور واضح تھی۔ ساتھ انہوں نے پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
حالیہ پریس کانفرنس۔
——————-
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف، ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد، وائس ایڈمرل رب نواز کے چہروں پر فاتحانہ مسکراہٹ اور اٹھے ہوئے سر !!!
اور وہاں انڈیا میں جو پریس کانفرنس ہوئی اُدھر لٹکے ہوئے چہرے اور جھکے ہوئے سر کافی ہیں، یہ سمجھنے کے لئیے کہ جیت کتنی بے… pic.twitter.com/wGDKDkWzbX— Asad Malik (@asadmaliklive) May 12, 2025
حسن نامی صارف نے کہا کہ انڈین آرمی کی پریس کانفرنس کی سمری یہ ہے کہ ’ہم سے ثبوت نہ مانگیں ہمارا یقین کریں‘۔
Indian military press conference summary : https://t.co/Kyw3GDKRWY
— Hassan 🍁 (@Gotoxytop2) May 11, 2025