پاکستانی ذہین لوگ ہیں، ان کے ساتھ مزید تجارت کی طرف بڑھیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 17 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کے مابین جنگ بندی کو سفارتی محاذ پر اپنی سب سے اہم کامیابی قرار دی ہے۔

فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے فون اٹھایا اور دو نیوکلیئر طاقتوں کو ممکنہ تباہی سے پیچھے ہٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بھارت کی جنگ میں لاکھوں لوگ قتل ہوسکتے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں معمولی نہیں، وہ غصے میں تھے۔ دونوں ترکی بہ ترکی جواب دے رہے تھے اور معاملہ گہرا ہوتا جارہا تھا۔ کشیدگی کم کیے بغیر اگلا مرحلہ غالباً نیوکلیئر جنگ تھا۔

صدر ٹرمپ نے بھارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں درآمدات پر سب سے ٹیرف عائد ہے اور انڈیا کے ساتھ تجارت کرنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا بھارت کے ساتھ معاہدہ ہونے جا رہا ہے، اس پر صدر ٹرمپ نے کہا، مجھے کوئی جلدی نہیں ہے۔ ہر کوئی ہمارے ساتھ ڈیل کرنا چاہتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے تجارتی معاہدوں کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ بیجنگ کے ساتھ معاہدہ نہ کرتے تو چین ٹوٹ ہو گیا ہوتا۔

امریکی صدر نے پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے باوجود باہمی تجارت بہت کم ہے، پاکستان امریکا سے تجارت کا خواہشمند ہے اور انہوں نے اس سمت میں بات چیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بھارت کو بتا دیا تھا جنگ نہ روکنے پر امریکا آپ سے تجارت نہیں کرےگا، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے تجارتی مراعات کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں تجارت کو دشمنیاں ختم کرنے اور امن قائم کرنے کے لیے استعمال کررہا ہوں۔

امریکی صدر نے امن قائم ہونے پر انڈیا کے لیے امریکی برآمدات پر ٹیرف 100 فیصد کم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟