نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کا دورہ کریں گے، افغان وزیر خارجہ کی بھی بیجنگ آمد متوقع

اتوار 18 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 19 سے 21 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈاریہ دورہ عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کررہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور امن و استحکام پر اس کے مضمرات پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق دونوں فریقین پاک چین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا بھی جائزہ لیں گے، اور باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطحی تبادلوں کا حصہ ہے، یہ آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران افغان وزیر خارجہ مولانا امیر خان متقی بھی چین کا دورہ کریں گے، جس سے پاکستان، افغانستان اور چین کے مابین سہ فریقی مذاکرات کا امکان بھی پیدا ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی

مردان قتل کیس: ملزمان مغوی بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار، تحقیقات جاری

امریکا میں مصنوعی ذہانت کی نگرانی، ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری

میسی اور رونالڈو کے ممکنہ آخری عالمی امتحان سمیت ورلڈ کپ 2026 کا عظیم آغاز قریب

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ: قشم جزیرے پر امریکی حملے، ایران کے کویت اور بحرین میں امریکی اہداف پر وار

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی