پاک فضائیہ کے سربراہ کی اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت

پیر 19 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر صدیق نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے رہائش گاہ کا دورہ کرکے فاتحہ پڑھی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ایئر چیف نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران ایک حملے میں اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رتبہ حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: آرمی چیف کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی

چیف آف ایئر اسٹاف نے شہید کے خاندان کو یقین دلایا کہ ہمارے شہدا کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ قوم کی یادداشت میں نقش رہیں گی اور ان کو احترام کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔

انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔

بعد ازاں، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر صدیق نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والے پاک ایئر فورس اور پاک آرمی کے جوانوں اور شہریوں سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیے: بولاری ایئر بیس میزائل حملہ اور اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف کی شہادت

انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے حوصلے اور عزم کو سراہا۔ ایئر چیف نے اسپتال کے عملے کو ہدایت دی کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے۔

اس موقع پر چیف آف ایئر اسٹاف نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع اور پاک فوج کی دلیری اور فرض شناسی کی روایت کو قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں