بلوچستان ہاؤس کراچی میں ملازموں کی بھرمار، حیرت انگیز حقائق سامنے آگئے

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے مہنگے ترین علاقے میں واقع بلوچستان ہاؤس میں ملازموں کی بھرمار کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی قمیت میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟

سرکاری دستاویزات میں بلوچستان ہاؤس میں کیے جانے والے شاہانہ اخراجات کا پردہ فاش ہوا ہے جس پر اپوزیشن نے آواز اٹھا دی ہے۔ بلوچستان ہاؤس کراچی کے مہمانوں اور وی آئی پیز کی خدمت کے لیے 267 ملازمین تعینات ہیں۔ ان میں 56 ڈرائیور، 18 چوکیدار، 16 سوئیپرز، 16 مالی، 14 بیرے، 9 باورچی، 8 پلمبرز، 8 ہیلپرز،  4 فراش ایک  کیئرٹیکر، ایک پی ایس، 2 اسسٹنٹس، 5 والومین، 4 ویٹرز بھی شامل ہیں۔

 اپوزیشن کے رکن اسمبلی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے بیشتر ملازمین ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں اور اٹیچمنٹ پر دوسرے لوگوں کے ساتھ وابستہ ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اس حوالے سے سوال میں اس کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا اور 5 مئی کے اجلاس میں اس پر بحث بھی کی گئی تھی اور رکن اسمبلی سید ظفر آغا نے اس کو کمیٹی کے سپرد کرکے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا لیکن اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اس کو نمٹا دیا تھا۔

مزید پڑھیے: گرین بسوں کی خریداری میں تاخیر پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار برہمی

اپوزیشن رکن کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہاؤس کراچی میں کی گئی غیر ضروری اضافی بھرتیاں بجٹ اور خزانے پر اضافی بوجھ کے ساتھ کرپشن اور اقربا پروری کی زندہ مثال بھی ہے۔

اپوزیشن رکن کی جانب سے اس حوالے سے تحریک چلانے اور متعلقہ فورم پر اس مسئلے کو اٹھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم