خضدار واقعہ: نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور، اسحاق ڈار

جمعرات 22 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خضدار واقعے کو ناقابل برداشت قرار دیا اور قومی سلامتی سے متعلق متعدد اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پراکسی سرگرمیاں بند ہونی چاہییں اور مستقبل کے لیے ایک مؤثر کمیٹی تشکیل دی جائے جو قومی لائحہ عمل طے کرے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر تاحال مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارڈرز کھول کر 35 سے 40 ہزار افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دی، جس کے نتیجے میں آج ہمیں بعض پیچیدہ حالات کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس فتنہ کو ختم کرنا ہوگا جو پورے خطے کے لیے ناگزیر ہوچکا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں پاک افریقہ دوستی کے اس اہم اجلاس کا حصہ ہوں۔ آج کا دن پاکستان اور افریقہ کے تاریخی و باہمی تعلقات اور دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات، پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ نے پاک-افریقہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے افریقی ممالک کو ٹیکسٹائل اور سرجیکل مصنوعات کی برآمدات کی پیشکش کی گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور افریقہ کے درمیان کیپسٹی بلڈنگ کے مواقع پیدا کیے جانے چاہئیں اور دونوں خطوں کی دوستی کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور افریقہ کی دوستی مثالی ہے۔

25 مئی کو ’پاک-افریقہ دوستی ڈے‘ منانے کا اعلان

اجلاس میں پاک-افریقہ دوستی سے متعلق متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ قرار داد نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایوان میں پیش کی، جس میں دونوں خطوں کے درمیان تاریخی تعلقات کو سراہا گیا۔

مزید پڑھیں: حملے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کرنے کی بھارتی وزیرخارجہ کی بات درست نہیں، اسحاق ڈار

قرارداد کے متن کے مطابق، ہر سال 25 مئی کو ’پاک-افریقہ دوستی ڈے‘ کے طور پر منایا جائے گا تاکہ باہمی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے اور تعاون کے نئے امکانات تلاش کیے جا سکیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں جنہیں باقاعدہ حکومتی و نجی سطح پر فروغ دیا جانا چاہیے۔ مزید یہ کہ افریقہ نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی کوششوں میں مثبت کردار ادا کیا ہے، جسے پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اجلاس کے دوران وقفہ کیا گیا اور اعلامیے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس دوبارہ دوپہر 2 بجے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟