پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاعات پر کورنگی مہران ٹاون میں کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار۔
یہ بھی پڑھیں:اندرون سندھ رینجرز کی بڑی کارروائی: مختلف جرائم میں ملوث 21 مبینہ ملزمان گرفتار
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن اوردھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے، ملزمان عسکری تربیت یافتہ ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو فتنہ الخوارج کے کمانڈر نےبھتہ وصولی، ٹارگٹ کلنگ،دہشت گردی لیےکراچی بھیجا تھا۔
ملزم نعمت اللہ نے اعتراف کیا ہےکہ وہ فتنہ الخوارج کا انتہائی سرگرم رکن ہے، ملزم 2018 میں فتنہ الخوارج مفتی نور ولی گروپ میں شامل ہوا، ملزم نے افغانستان سےعسکری تربیت حاصل کی۔
ملزم نعمت اللہ کے پی میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا، ملزم 2019 میں دہشت گردی کی کارروائی کے دوران گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم نور محمد 2022 میں فتنہ الخوارج اسلام الدین کے گروپ میں شامل ہوا، ملزم نورمحمد بھتاوصولی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
ملزم نور محمد نے اکثر اہم مقامات کی ریکی بھی کر رکھی تھی۔