مودی سرکار کا جنگی جنون، پہلگام حملے کی آڑ میں روہنگیا پناہ گزین گرفتار

جمعہ 23 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پر پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا الزام ثابت نہ کرنے کے بعد مودی سرکار نے روہنگیا مسلم پناہ گزینوں پر دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے بے گناہ روہنگیا مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کو مودی سرکار کے نشانے پر رکھ لیا ہے، پاکستان سے کشیدگی میں ناکامی کا منہ دیکھنے کے بعد مودی سرکار کا جنگی جنون ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا، مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے تحت سیاحوں پر حملے کی آڑ میں بھارت میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت نے روہنگیا پناہ گزینوں کو گرفتار کر کے انہیں غیر قانونی طور پر ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری کی جانب سے مودی سرکار کی رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی ملک بدری کے احکامات کو سخت تنقید کا سامناہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو ’مسلم دشمنی‘ کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، پہلگام حملے کا الزام عائد کرکے روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم ڈھانا مودی سرکار کے انتہا پسند ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp