مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے پر آزاد کشمیر اسمبلی کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔
شاہ غلام قادر نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر جنرل عاصم منیر کی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی وطن سے محبت کا بروقت اعتراف ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کو جرأت مندانہ فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنائیں گے۔ جنرل عاصم منیر کی قیادت قوم کا فخر ہے۔