جے ایف 17 تھنڈر پاکستان کی سڑکوں پر، قیمت صرف 50 لاکھ

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی خریداری شروع ہو چکی ہے۔ کئی مقامات پر مویشی منڈیاں قائم ہو گئی ہیں جہاں نہایت خوبصورت جانور فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں تاہم حیدرآباد کا40 من وزنی بیل ’جے ایف 17 تھنڈر‘  توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے۔

’جے ایف 17 تھنڈر‘ بیل کو دیکھنے کے لیے شہری دور دور سے آ رہے تھے  اور اس کے ساتھ سیلفیاں بنا رہے تھے۔ مویشی کے مالک نے اپنے بھاری بھرکم جانور کی قیمت 50 لاکھ روپے لگائی جس کا سودا بھی طے ہوگیا ہے۔

خریدار بیل کو لینے آئے تو اس موقع پر بیل کے مالک شاہ رخ نے ایک پنڈال سجایا، جہاں خریداروں کی خوب خاطر تواضع کی گئی۔ مہمانوں اور میزبانوں نے ایک دوسرے کو نوٹوں اور پھولوں کے ہار پہنائے اور ثقافتی اجرک بھی پیش کی۔

بیل کی فروخت پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ علی نامی صارف نے لکھا کہ عید قربان قریب آتے ہی ڈرامے شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ یہ اچھی تشہیری مہم چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اونٹ نے تسلی سے اپنے دانت چیک کروا دیے‘، کراچی میں جانور نے شہری کا ہاتھ چبا لیا

عمر بشیر نے بیل کی قیمت دیکھتے ہوئے تبصرہ کیا کہ اس بار منڈی بہت تیز ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اس سے اچھا J 10C خرید لیں وہ قیمت میں کم اور زیادہ موثر ہو گا۔ ایک صارف نے طنزاً کہا کہ ایسے نہ بولو انڈینز برا مان جائیں گے۔

جہاں کئی صارفین بیل کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے قربانی کو بھی فیشن بنا دیا ہے۔ اسلام پیچھے رہ گیا ہے اور آج کل کے مسلمان ٹرینڈز پر چل رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں