باغ: پولیس کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار شہید

بدھ 28 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیر: وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی

پولیس کنٹرول روم باغ نے بتایا کہ تولی پیر سے لسڈنہ جانے والی پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ دور دراز علاقے میں پیش آیا، اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او کھائی گلہ انسپکٹر علی احمد بخاری، انسپکٹر نوید احمد، انسپکٹر یاسر عرفات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر حسین اور اکاؤنٹنٹ محمد فہیم شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے پولیس کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں پولیس افسران کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیر میں کوسٹر کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق، حادثے کی خوفناک ویڈیو سامنے آگئی

وزیراعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی کمشنر اورایس پی موقع پر پہنچ گئے اور انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں کو بروقت انجام دینے کی ہدایت جاری کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp