10 ارب ہرجانہ کیس: وزیر اعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیشن کورٹ لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف دائر 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے، جہاں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں محمد حسین چوٹیا نے ان پر جرح کا آغاز کیا۔ وکیل نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا داخل کردہ جواب دعویٰ پڑھا ہے؟ جس پر وزیر اعظم نے جواب دیا، ’میں نے بانی پی ٹی آئی کا جواب دعویٰ بالکل بھی نہیں پڑھا۔‘

شہباز شریف نے دوران جرح تصدیق کی کہ وہ بند کمرے میں ویڈیو لنک پر شہادت دے رہے ہیں اور ان کے وکیل مصطفیٰ رمدے اس وقت ان کے ساتھ موجود ہیں، تاہم کمرے میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل یا نمائندہ موجود نہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت، وزیراعظم بذریعہ ویڈیو لنک پیش

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کا بیانِ حلفی 7 اکتوبر 2024 کو تصدیق شدہ ہے اور یہ 7 صفحات پر مشتمل ہے، جن کے تمام صفحات پر ان کے دستخط اور انگوٹھے کے نشانات موجود ہیں۔ انہوں نے وکیل کے ان دعوؤں کو غلط قرار دیا کہ بیانِ حلفی کے آخری صفحے پر اوتھ کمشنر کی مہر موجود نہیں یا کہ تمام صفحات پر اوتھ کمشنر کی تصدیقات نہیں کی گئیں۔

شہباز شریف نے جرح کے دوران وکیل کے طرزِ سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب اسٹامپ اور سائن میں پڑے ہیں، کیس پر نہیں آرہے۔

وزیر اعظم نے اس بات کی بھی تردید کی کہ ان کا بیانِ حلفی قانون یا لاہور ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق تصدیق شدہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیانِ حلفی کے تمام تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔

عدالت میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ انہوں نے بیانِ حلفی داخل کرنے سے قبل کوئی زبانی تائیدی بیان ریکارڈ نہیں کروایا اور نہ ہی اب ایسا کوئی بیان دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یاد نہیں کہ عدالت سے اس سلسلے میں پیشگی اجازت لی تھی یا نہیں۔ عدالت میں کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم