2017 میں ترقی کرتا پاکستان سازشوں کے باعث تباہی سے دوچار ہوا، نواز شریف

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 میں پاکستان ترقی کررہا تھا، لیکن سازشوں کے باعث تباہی سے دوچار ہوا، اب ایک بار پھر ملک درست سمت میں جارہا ہے جو خوش آئند ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ن لیگ حکومت کے اقدامات سے معیشت اور سیاست پر اچھے اثرات پڑ رہے ہیں، اور عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے پُرامید

نواز شریف نے کہاکہ پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں بہترین کام ہورہا ہے، اور لوگ دیکھ رہے ہیں کہ دن بدن حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ 2017 میں ہر شخص تعریف کررہا تھا کہ پاکستان ٹھیک سمت کی طرف جارہا ہے، آثار تھے کہ پاکستان ترقی کی طرف جاتا لیکن سازشوں نے تباہی سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہاکہ اب پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا ہے جو خوشی کی بات ہے، ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک بن کر سامنے آیا۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ شہباز شریف اور مریم نواز کے اچھے کاموں کی وجہ سے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دنیا میں اچھے دوست ہیں جنہوں نے ہمیشہ ساتھ دیا، تمام دوست ممالک پاکستان کو سپورٹ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کیا نواز شریف ملکی ترقی کے لیے عمران خان سے ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہیں؟

نواز شریف نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کو احساس ہونا چاہیے کہ کشمیر پر منظور شدہ قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے، اس وقت پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر لگی ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘