تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکس کی ادائیگی میں تمام شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں بجٹ سے قبل تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، پینشنرز کے لیے بُری خبر
میڈیا رپورٹس کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 499 ارب روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔
مختلف شعبوں سے ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، جس کے مطابق برآمد کنندگان نے 96 ارب 36 کروڑ اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے 2 کھرب 19 ارب 68 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔
اس کے علاوہ ہول سیل کاروبار کرنے والوں نے 22 ارب 36 کروڑ روپے جبکہ ریٹیل کاروباریوں نے 33 ارب 30 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق تنخواہ دار طبقہ ٹیکس کی ادائیگی میں سب سے آگے رہا، جس نے 11 ماہ میں 499 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے۔
یہ بھی پڑھیں آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی مالکان کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں
واضح رہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے بارے میں سوچ رہی ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا۔