حجاج کرام آج رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانیوں سمیت حجاج کرام کی کثیر تعداد آج مزدلفہ کی جانب روانہ ہو گی، جہاں وہ مغرب اور عشا کی نماز ادا کریں گے اور رات وہیں کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔ یہ عمل نبی کریم ﷺ کی سنت کی پیروی میں کیا جاتا ہے۔ آپ ﷺ نے مزدلفہ میں رات گزاری اور فجر کی نماز ادا کی تھی۔

واضح رہے کہ  عازمین حج نے گزشتہ شب منیٰ میں گزاری تھی جس کے بعد انہوں نے صبح سویرے میدان عرفات کا رخ کیا، مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنا، اللہ تعالیٰ کے حضور مغفرت، رحمت اور  دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعائیں کیں۔

سورج غروب ہونے کے بعد حجاج کرام نماز مغرب ادا کیے بغیر مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد حجاج نماز فجر ادا کریں گے اور طلوع آفتاب کے ساتھ ہی ساتھ وہ واپس منیٰ میں اپنے خیموں میں لوٹ آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلے پی ڈی ایم اور اب پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد، مولانا فضل الرحمان کا ماضی و حال کا مؤقف کیا؟

آزاد کشمیر حکومت سازی: اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج، کون بنے گا وزیراعظم؟ نام فائنل کرلیا گیا

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیوں کررہی ہیں، کیا کوئی خاص وجہ ہے؟

مولانا ڈیزل اور یہودی ایجنٹ کے القابات: کیا فضل الرحمان اور عمران خان کا ایک اسٹیج پر آنا کارکنوں کے کو قبول ہوگا؟

ویڈیو

پہلے پی ڈی ایم اور اب پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد، مولانا فضل الرحمان کا ماضی و حال کا مؤقف کیا؟

مولانا ڈیزل اور یہودی ایجنٹ کے القابات: کیا فضل الرحمان اور عمران خان کا ایک اسٹیج پر آنا کارکنوں کے کو قبول ہوگا؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا