پیچیدہ جگہوں پر کار پارک کرنے کی جھنجھٹ ختم، ہنڈائی نے کمال کردکھایا

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی ہنڈائی نے ایک دلچسپ پارکنگ روبوٹ تیار کیا ہے جو آپ کی کار کو کسی بھی انسانی ویلے سروس سے بہتر پارک کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت ڈرون اور روبوٹس کو کیسے زیادہ مہلک بنا دے گی؟

کار کمپنیوں نے انسانی ڈرائیوروں کو متوازی پارکنگ یا تنگ جگہوں پر بیک اپ کرنے کے دباؤ سے نجات دلانے کے لیے جدید خودکار پارکنگ کے حل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کچھ سسٹم دوسروں سے بہتر نکلے ہیں لیکن جب تک کہ آپ اس طرح کے جدید نظام کے لیے تھوڑی سی اضافی رقم ادا کرنے کو تیار نہیں ہوتے آپ اپنی ہی پارکنگ کی مہارتوں کے ساتھ پھنسے رہیں گے۔

لیکن کیا ہو اگر آپ کی پرانی یا سستی کار کو انجن کو چلائے بغیر خود بخود پارک کرنے کا کوئی طریقہ نکل آئے؟ جنوبی کوریا کی کمپنی ہنڈائی نے ایک ذہین پارکنگ روبوٹ تیار کیا ہے جو کسی بھی قسم کی کار کے نیچے پہنچ کر اس کے پہیوں کو اٹھا سکتا ہے اور پھر اسے کسی مخصوص پارکنگ جگہ پر اطمینان سے پارک کر سکتا ہے۔

مکمل طور پر خودمختار گاڑیاں آنے میں شاید اب بھی خاصا وقت لگ جائے اور ویلے پارکنگ کرنے والے خود کو روبوٹ انقلاب سے محفوظ سمجھتے ہوں لیکن یہ صرف اس لیے ہے کہ ان میں سے اکثر نے ہنڈائی کے WIA پارکنگ روبوٹ نیٹ ورک کو کام کرتے نہیں دیکھا۔

پچھلے سال اس کی رونمائی ہوئی تھی۔ یہ WIA  فلیٹ میٹل سلیبس پر مشتمل ہے جو کہ 110 ملی میٹر سے زیادہ اونچا نہیں ہے جو دراصل پتلا سا روبوٹ ہے اور 2.2 ٹن تک گاڑیوں کے نیچے سلائڈ ہوتے ہوئے چاروں پہیوں کو اٹھانے کے لیے 2 دھاتی ہاتھوں کو استعمال کرتا ہے اور پھر گاڑی کو کسی بھی انسان سے بہتر پارک کر سکتا ہے۔

ہنڈائی کے فلیٹ پارکنگ روبوٹس کیمروں اور LiDAR سے لیس ہیں، اور گاڑیوں کو پارکنگ کی جگہوں پر منتقل کرنے کے لیے میٹل بیلے ڈانسر کی طرح مل کر کام کرتے ہوئے 1.2 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: دنیا کی پہلی روبوٹ فائٹ: پہلوانوں کے تابڑ توڑ حملوں، ناک آؤٹس نے سب کو حیران کردیا

جنوبی کوریا کے ڈویلپر نے کہا کہ کیو آر کوڈز روبوٹس کے کام کو بہت آسان بنا دیتے ہیں جن سے ہر کار کو اس کی مخصوص پارکنگ کی جگہ پر فٹ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

WIA  پارکنگ روبوٹ سسٹم کی نقاب کشائی کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں ہنڈائی نے پہلے ہی اس سسٹم کو سیئول میں اپنے آفس کی عمارت کے ساتھ ساتھ سنگاپور انوویشن سینٹر میں استعمال کرنا شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے ویڈیوز بھی جاری کی ہیں کہ یہ کتنا اچھا کام کرتا ہے۔

کمپنی کا اسمارٹ پارکنگ کنٹرول سسٹم بیک وقت 50 روبوٹ چلا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہیومنائیڈ روبوٹس کس طرح انقلاب لارہے ہیں؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ چینی کمپنی شینزین شانی ٹیکنالوجیز کی جانب سے اسی طرح کا ایک روبوٹ نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا جس کا استعمال غیر قانونی طور پر کھڑی گاڑیوں کو فوری طور پر اٹھانے اور سڑکوں اور پارکنگ کی جگہوں کو ٹو کرنے والے ٹرکوں سے زیادہ مؤثر طریقے سے خالی کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں 19 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا، صدر مملکت کا خراجِ تحسین

لاہور: ہربنس پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

ارجنٹائن میں فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

چین کا ’اسکائی آئی‘ سائنسی منصوبہ، دور افتادہ گاؤں سیاحت اور ترقی کا نیا مرکز بن گیا

سید محمد احمد کے الزامات کے بعد فہد شیخ نے خاموشی توڑ دی، ویڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین