بجٹ 26-2025: نان فائلر کو پراپرٹی لینے میں کتنی سہولت ملے ہوگی؟

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کہا جا رہا ہے کہ آئندہ بجٹ پراپرٹی یا ریئل اسٹیٹ کےبہترین ہے۔ بظاہر بہت سے ٹیکسوں سے چھوٹ کے بعد ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کی کیا صورت حال رہے گی اس سے عام شہری کو کیا فائدہ پہنچے گا، پہنچے گا بھی یا نہیں اس حوالے ماہرین مختلف آرا رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: سوزوکی آلٹو کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا کمی؟

ریئل اسٹیٹ ایکسپرٹ اور ڈکلیریا کے صدر جوہر اقبال نے ریئل اسٹیٹ کے لیے بجٹ 26-2025 کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں مجموعی طور رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے چیزوں کو قبول کیا گیا ہے اور یہ بجٹ ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے لیے بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں اب بھی رہتی ہیں جو ہم کروا لیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں 5 سال کی پالیسی ملے۔

جوہر اقبال نے کہا کہ اگر عوام کی بات کی جائے تو اس کے لیے ٹیکسز کم ہوگئے ہیں، ای ای ٹی جو کمرشل پلاٹس پر ہوتا تھا اس میں کمی آگئی ہے، 2 ہزار اسکوائر فٹ کے پلاٹ کے ٹیکسوں میں کمی ہو چکی ہے اور ہم عام شہریوں کے لیے مزید ٹیکسوں میں کمی کی امید کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: بجٹ 26-2025، نان فائلرز کی زندگی مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

ریئل اسٹیٹ ایکسپرٹ فیصل شیروانی کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیوں کہ بہت سی چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ حکومت اعلانات تو کرتی ہے لیکن اس کا ایس آر او نہیں آتا۔

فیصل شیروانی کے مطابق بظاہر فائلر کو اب 4 یا 5 فیصد کم ٹیکس دینا ہوگا اگر تو ایریا وائز ٹیکس میں رد وبدل ہوتا ہے تو پلس پوائنٹ ہوگا ریئل اسٹیٹ کے لیے لیکن ایسا نہ ہوا یا فائلر اور نان فائلر کی کٹیگری کو ہی ختم کردیں تو مطلب یہ ہوگا کہ کان ادھر سے پکڑیں یا ادھر سے بات ایک ہی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ 2025-26 کے بعد ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا کیوں کہ یہ محض اعلانات ہیں کیوں کہ سرمایہ کار انتظار کرے گا اس بات کا کہ جو حکومت نے اعلانات کیے ہیں ان پر عمل در آمد بھی ہوتا ہے یا نہیں اور سرمایہ کار کو فائدہ کیا مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بجٹ 26-2025: پراپرٹی کی خریداری و فروخت پر عائد ٹیکسز میں بڑی کمی

فیصل شیروانی نے کہا کہ اوورسیز یا نان فائلر کو تو سہولیات دے دی ہیں لیکن مجموعی طور پر کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا ہے جبکہ فائلر کو اس بجٹ میں ریئل اسٹیٹ کے حوالے سے کوئی فائدہ نہیں ملا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا کے 255 مریض رپورٹ، بچوں میں بڑھتے کیسز باعث تشویش

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسکینڈل: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں روپے کی عدم ادائیگی کا تنازع دوبارہ زیرِ بحث

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

بنگلہ دیش: اپوزیشن کا حکومت پر اصلاحات سے انحراف کا الزام، آمرانہ رجحانات کے خدشات

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ