ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ آئینی درخواست ان کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہ رنگ بلوچ کو وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کو انتظامیہ کے حوالے کر دیا تھا، اور قرار دیا تھا کہ درخواست گزار نے پہلے دستیاب فورم یعنی انتظامیہ سے رجوع نہیں کیا۔ تاہم اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ سے قبل انتظامیہ سے رجوع کرنا ضروری نہیں۔

Mst Nadia 358 by Asadullah on Scribd

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو 22 مارچ کو حراست میں لیا گیا، جب کہ اس حوالے سے جاری کیا گیا حکم غیر قانونی ہے کیونکہ ڈپٹی کمشنر کو ایم پی او کے تحت حراست کا اختیار حاصل نہیں۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف صوبائی حکومت مطمئن ہو تو کسی شخص کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئر پورٹ پر کیوں روکا گیا؟

درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر ختم کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp