اپوزیشن احتجاج کے باعث قومی اسمبلی میں 35 کروڑ کا مائیک سسٹم خراب، ‘پیسے کون بھرے گا؟’

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کیا گیا تو اس دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، نعرے لگائے اور بجٹ دستاویزات کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں۔

اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ڈیسک پر بجٹ دستاویزات کی کاپیاں زور زور سے مار کر احتجاج کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کے باعث مائیک سسٹم بریک ڈاؤن کر گیا ہے جس کو ٹھیک کرانے کی لاگت کروڑوں میں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ لیڈر آف اپوزیشن کی قیادت میں قومی اسمبلی کے ڈیسکوں پر بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں اپوزیشن کی چار قطاروں کا مائیک سسٹم بریک ڈاؤن کر گیا ہے۔ اب پورا سسٹم تبدیل کرنا پڑے گا جس کی مالیت تقریبا 35 کروڑ روپیہ بنتی ہے۔ کیا پاکستان کے عوام کو اپوزیشن کی اس بے رحم حرکت کی قیمت ادا کرنی چائیے یا یہ رقم اپوزیشن کی تنخواہوں سے کاٹنی چائیے؟

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ 26-2025 پیش کردیا ہے، جس میں دفاعی بجٹ کے لیے 2 ہزار 550 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، تنخواہ دار طبقے کے لیے تمام ٹیکس سلیبس میں نمایاں کمی کی گئی ہے جبکہ اجلاس میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے شدید شور شرابہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟