فرانس نے پیر کو پیرس ائیر شو میں 5 اسرائیلی ہتھیار ساز کمپنیوں کے اسٹالز بند کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی غزہ میں اسکول اور ریسٹورنٹ پر بمباری، 61 فلسطینی شہید
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کمپنیوں کی جانب سے ’جارحانہ ہتھیاروں‘ کی نمائش پر ان کے اسٹالز بند کیے گئے۔ ان میں وہ ہتھیار بھی شامل تھے جو غزہ میں استعمال ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ ان ہتھیاروں کی نمائش فرانس کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔
جن کمپنیوں کے اسٹالز بند کیے گئے ہیں ان میں اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی)، رافیل، یوویژن، ایلبٹ اور ائیروناٹکس شامل ہیں۔
یہ کمپنیاں رافیل، ایلبٹ اور آئی اے آئی گائیڈڈ بم، میزائل اور ڈرونز تیار کرتی ہیں۔
مزید پڑھیے: غزہ: اسرائیلی فوج نے گھر تباہ کرکے 7 بچوں سمیت 11 افراد مار دیے
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
ائیر شو میں موجود 4 دیگر اسرائیلی اسٹالز بدستور کھلے ہیں۔