بلوچستان بجٹ: 1028 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش

بدھ 18 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی وزیر خزانہ اور دیگر وزراء نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجٹ کا مجموعی حجم 1028 ارب روپے ہے جس میں 51.1 ارب روپے سرپلس دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ 26-2025 کے بعد، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہو جائیں گے ؟

غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 639 ارب روپے جبکہ ترقیاتی مد میں 249.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں 2550 نئی اسکیمات کے لیے 137.6 ارب اور 3633 جاری اسکیمات کے لیے 141.9 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وفاقی محصولات سے صوبے کو 801 ارب روپے، صوبائی محصولات سے 101 ارب، اور سوئی گیس لیز سے 24 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔

مزید برآں، بجٹ میں 6 ہزار نئی کنٹریکٹ اور ریگولر آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، نوجوانوں اور تعلیم پر توجہ

کوئٹہ: صوبائی بجٹ 2025-26 میں گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس (ڈی آر اے) کو 20 فیصد تک بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

بلوچستان پنشن فنڈ کے لیے 1 ارب، ہیلتھ کارڈ پروگرام کے لیے 4.5 ارب، اور ہنرمند نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تعلیم کے شعبے میں، بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے لیے 4 ارب اور ایجوکیشن فنڈ کے لیے 1 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ بجٹ میں کسی نئے ٹیکس کا نفاذ نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم