سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی گئی

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔

سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اہم عدالتی فیصلوں اور انتظامی امور پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ آئینی بینچ نے اب تک کون سے اہم فیصلے کیے؟

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ بینچ اہم آئینی مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا تھا، اور اس کی مدت میں توسیع کا فیصلہ موجودہ عدالتی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے تمام ہائیکورٹس کے آئینی بینچز کی مدت میں بھی 6 ماہ کی توسیع کردی۔ جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں تبدیلی کی گئی ہے۔  جسٹس آغا فیصل کی جگہ جسٹس عدنان اقبال کو آئینی بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح جسٹس ثنا اکرم کی جگہ جسٹس جعفر کو آئینی بینچ میں شامل کیا گیا

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دیگر سینئر جج صاحبان اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مستقبل کے عدالتی شیڈول، ججز کی تقرریوں اور عدالتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عدالتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئینی بینچ کی مدت میں توسیع سے عدالت عظمیٰ کو زیر التوا آئینی مقدمات کو مؤثر طریقے سے نمٹانے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں سپریم جوڈیشل کمیشن نے 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے سپریم جوڈیشل کمیشن نے 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس امین الدین سربراہ مقرر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں 5-7 کی اکثریت سے آئینی بینچ کے سربراہ اور ججوں کے نام کی منظوری دی گئی۔

آئینی بینچ کے لیے پنجاب سے جسٹس امین الدین اور جسٹس عائشہ ملک کو شامل کیا گیا ، اس کے علاوہ سندھ سے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کے ارکان میں شامل کیے گئے۔ جبکہ بلوچستان سے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان، جبکہ خیبرپختونخوا سے جسٹس مسرت ہلالی کو آئینی بینچ میں شامل کیا گیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ