ایف آئی ایچ نیشنز کپ، فرانس کو ہراکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

جمعہ 20 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوالا لمپور میں کھیلے گئے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے ہیرو گول کیپر منیب الرحمٰن رہے جنہوں نے شوٹ آؤٹ میں فرانس کے 3 یقینی گول روک کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ رانا وحید اشرف، حنان شاہد اور افراز نے پاکستان کی جانب سے شوٹ آؤٹ میں گول اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست، سیمی فائنل تک رسائی چانس پر

مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا۔ پاکستان اب ہفتہ کو فائنل میں نیوزی لینڈ یا کوریا میں سے کسی ایک کے خلاف مدِمقابل ہوگا۔

میچ کا آغاز دونوں ٹیموں کے محتاط کھیل سے ہوا، اور پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ اس دوران پاکستان کو ایک اور فرانس کو 4 پنالٹی کارنرز ملے، لیکن دونوں جانب سے دفاعی لائنز نے عمدگی سے گول روکے۔

فرانس نے دوسرے کوارٹر میں 25ویں منٹ میں زاویئر ایسمنژو کے شاندار فیلڈ گول کی بدولت برتری حاصل کی، جبکہ تیسری سہ ماہی کے آغاز میں وِکٹری شارلے نے دوسرا گول اسکور کرکے فرانس کی برتری کو دُگنا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آرمی کی کوششوں سے ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں

تاہم، گرین شرٹس نے حیران کن واپسی کرتے ہوئے صرف 5 منٹ میں 3 گول اسکور کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ 7ویں منٹ میں افراز نے رانا وحید کی زبردست اسسٹ پر پہلا گول کیا، جس کے فوراً بعد وی اے آر پر نظرثانی کے بعد فرانس کو ملنے والا ایک پنالٹی کارنر منسوخ کر دیا گیا۔

اسی دوران پاکستانی ٹیم کو ایک پنالٹی کارنر ملا جسے سفیان خان نے کامیابی سے گول میں تبدیل کر کے مقابلہ 2-2 کر دیا۔ اس کے بعد محمد حمادالدین نے شاندار گول کر کے پاکستان کو 2-3 کی برتری دلا دی، جو تیسری سہ ماہی کے اختتام تک برقرار رہی۔

چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان نے برتری برقرار رکھنے کی کوشش کی، لیکن آخری 3 منٹ میں دفاعی غلطی کے باعث فرانس کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا، جسے شارلے نے گول میں بدل کر اسکور برابر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولو کے لیے مشہور ’شندور‘ میں سجا آئس ہاکی کا میلہ

59ویں منٹ میں پاکستان کو ایک اہم پنالٹی کارنر ملا، مگر سفیان خان کا شاٹ فرانسیسی ڈیفینڈر سے ٹکرا گیا اور موقع ضائع ہوگیا۔

تاہم پینلٹی شوٹ آؤٹ میں منیب الرحمان کی شاندار گول کیپنگ اور ٹیم کے بھرپور جذبے نے پاکستان کو کامیابی دلائی، جو اب نیشنز کپ کی ٹرافی جیتنے کے لیے فائنل میں اترے گا۔

نیشنز کپ ہاکی کے دوسرے سیمی فائنل میں 6 بجے جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گی، فاتح ٹیم فائنل میں 21 جون کی شام 6 بجے پاکستان سے ٹکرائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘