’ایرانی میزائلوں کی تباہ کن طاقت میں مسلسل اضافہ‘

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاسداران انقلاب ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیے گئے تازہ میزائل حملوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں ہونے والی وسیع تباہی ظاہر کرتی ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی حملہ آور صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا سجیل 2 میزائل: اسرائیل میں تباہی مچانے والے جدید ترین ہتھیار کی خاص بات کیا؟

پاسدارانِ انقلاب کی سائڑ ’تسنیم نیوز‘ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت اسرائیلی قابض حکومت پر 17ویں مرحلے کا حملہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق حالیہ حملے میں داغے گئے میزائل قابض فلسطینی علاقوں میں پھیلے مختلف اہداف پر انتہائی درستگی کے ساتھ گرے۔ ان اہداف میں صیہونی فوجی مراکز، دفاعی صنعتوں کے یونٹس، کمانڈ و کنٹرول مراکز، اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والی کمپنیاں، اور نیواتیم و ہتساریم کے فضائی اڈے شامل تھے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ تمام اہداف غزہ، لبنان اور یمن کے مظلوم عوام کے خلاف کام کرنے والے ’محورِ شر‘ کی فہرست میں شامل تھے۔ ان کا استعمال اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے دوران بھی کیا گیا تھا۔

تل ابیب، حیفہ اور بیر سبع میں ہونے والے زوردار دھماکے اور انتہائی درست نشانے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی حملہ آور قوت مسلسل بڑھ رہی ہے، اور یہ سلسلہ مجرمانہ صیہونی حکومت کو مکمل سزا دیے جانے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل پھر لرز اٹھا، ایرانی میزائلوں نے فوجی مراکز، فضائی اڈے اور کمانڈ سینٹرز کو نشانے پر رکھ لیا

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایرانی عوام کی بڑی تعداد میں ’غیظ و فتح‘ کے مظاہروں میں شرکت، بیرونِ ملک مقیم ایرانیوں کی ولولہ انگیز حمایت، اور دنیا کی آزاد اقوام اور مزاحمتی گروہوں کا اظہارِ یکجہتی، اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی مسلح افواج کے عزم و حوصلے کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے 13 جون کو ایران پر بلااشتعال حملہ کرتے ہوئے اس کے جوہری، عسکری اور رہائشی مراکز کو نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں متعدد اعلیٰ فوجی کمانڈرز، ایٹمی سائنس دان، اور عام شہری شہید ہوئے۔

اس کے فوری بعد ایرانی مسلح افواج نے جوابی کارروائیاں شروع کیں۔ 20 جون تک، اسلامی انقلابی گارڈز کور کی ایئرو اسپیس فورس “آپریشن سچا وعدہ 3” کے تحت اسرائیل پر 17 مرحلوں میں جوابی میزائل حملے کر چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘