حسن نصراللہ شہید کے قریبی محافظ و خصوصی مشیر ابو علی الخلیل اسرائیلی حملے میں شہید

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان اور ایران کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ شہید کے قریبی محافظ اور مشیر ابوعلی الخلیل شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے ایران روانگی کے دوران نشانہ بنایا۔ وہ حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصراللّٰہ شہید کے انتہائی قریبی اور بااعتماد محافظ کے طور پر جانے جاتے تھے، جو کئی برسوں سے ان کے سیکیورٹی اور اسٹریٹیجک امور سے وابستہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں حزب اللہ نے حسن نصراللہ کی جگہ نعیم قاسم کو سربراہ منتخب کرلیا

حزب اللّٰہ نے ابوعلی الخلیل کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 23 فروری کو حسن نصراللّٰہ کے جنازے میں آخری بار عوامی سطح پر نظر آئے تھے۔

اس کے علاوہ ایران کے مقدس شہر قم میں اسرائیل نے ایک رہائشی عمارت کی بالائی منزل پر ڈرون حملہ کیا، جس میں پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ کے سینیئر کمانڈر سعید آزادی جامِ شہادت نوش کر گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ نہ صرف ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ خطے میں اسرائیلی مداخلت کا واضح ثبوت بھی ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسرائیل کی اس پالیسی کا تسلسل ہیں جس کے تحت وہ لبنان، شام اور اب ایران میں مزاحمتی قوتوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ حزب اللّٰہ اور ایرانی قیادت کی جانب سے سخت ردعمل متوقع ہے، جو خطے کو مزید کشیدہ اور غیر مستحکم کر سکتا ہے۔

دوسری جانب مزاحمتی حلقوں نے شہادتوں کو کھلی جارحیت اور اعلانِ جنگ قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی کا اشارہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آیت اللہ خامنہ ای نے ممکنہ جانشین کے لیے نام تجویز کردیے، امریکی اخبار کا دعویٰ

اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ فوری مداخلت کریں تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں کسی بڑے تنازعے کو روکا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار