خطے کی بگڑتی صورتحال: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اتوار 22 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل (23 جون بروز) طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اجلاس ایک نہایت اہم مرحلے پر بلایا گیا ہے، جس میں وفاقی وزرا، مشیران اور ملک کی عسکری قیادت شریک ہوگی۔

اجلاس میں خطے میں جاری ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات، پاکستان کی قومی سلامتی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا جائےگا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے ایران پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے اس کی تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو بنکر بسٹر بموں اور ٹوم ہاک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکا عملاً اسرائیل کی ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں شامل ہو چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی امور پر غور ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp