پاکستان آئندہ ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان آئندہ ماہ جولائی 2025 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔

اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت یہ صدارت ہر ماہ باری باری رکن ممالک کو دی جاتی ہے، اور جولائی کا مہینہ پاکستان کے حصے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں، پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے جولائی کے لیے سلامتی کونسل کے مجوزہ پروگرام آف ورک پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران عالمی امن و سلامتی کو درپیش فوری نوعیت کے چیلنجز، خاص طور پر مشرق وسطیٰ، افریقہ، ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکا کی بدلتی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے کردار اور سلامتی کونسل کے مقاصد کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

سفیر عاصم افتخار نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اپنی صدارت کھلے، شفاف اور مشاورتی انداز میں انجام دے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد و اصولوں کی پاسداری اور پرامن سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل کے لیے پاکستان پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا دورہ چین، پاکستان اور چین کا سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں، کثیرالجہتی سفارت کاری، اور تنازعات کی روک تھام سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی کاوشوں کی پاکستان بھرپور حمایت کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں