خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں آج (26 جون کی) شام سے یکم جولائی تک تیز اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے اس اسپیل کے دوران شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ بھی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلع چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات، اور کوہستان کے لیے خصوصی الرٹ جاری کیا ہے اور وہاں کی ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

 ادارے نے عوام اور سیاحوں کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں جن میں مقامی آبادی کو الرٹ کیا گیا ہے اور سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ایڈوائزری میں ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکاروں کو ہائی الرٹ پر رکھنے کو کہا گیا ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری اطلاع دیجیے:
پی ڈی ایم اے ایمرجنسی نمبر: 1700

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مدینہ منورہ میں مذہبی امور کی انسپکشن ٹیمیں متحرک، حجاج کرام کی واپسی کا شیڈول جاری

ڈاکٹر شوہر نے بیوی کی نگرانی کے لیے گھر میں سی سی ٹی وی لگا دیے، دلہن نے خودکشی کرلی

ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، وفاقی وزیر پیٹرولیم

ہٹ گانا آنے کے باوجود کینیڈا میں سیکیورٹی گارڈ اور صفائی کی نوکریاں کرتا رہا، گپی گریوال کا انکشاف

ٹرمپ ایران معاہدہ: نیتن یاہو کے لیے سب سے تشویشناک لمحہ، سی این این کی رپورٹ

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایران-امریکا ثالثی میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے معرکہ حق کا اہم کردار ہے، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ