اسرائیل کی غزہ پر بمباری، متعدد فلسطینی صحافی شہید

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں جاری بمباری میں فلسطینی صحافیوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تازہ ترین حملے میں غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں واقع ’القعقاع کیفے‘ پر فضائی حملے کے نتیجے میں کئی صحافی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

یورو میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر کے چیئرمین رامی عبدو نے ایک بیان میں بتایا کہ شہدا میں زیادہ تر صحافی، فنکار اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس شامل ہیں، جو اس کیفے میں بیٹھ کر خبریں اپلوڈ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر ان مراکز کو نشانہ بنا رہا ہے جہاں سے صحافی خبریں اور تصاویر نشر کرتے ہیں۔

اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے وقت علاقہ پہلے ہی انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کا شکار تھا، اور کیفے کو ان چند مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا تھا جہاں اب بھی جزوی انٹرنیٹ دستیاب تھا۔

مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 5 صحافیوں سمیت 10 فلسطینی شہید

غزہ کی گورنمنٹ میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے کہ شہید ہونے والوں میں اسماعیل ابو حطب نامی فوٹو جرنلسٹ بھی شامل ہیں، جو مختلف میڈیا اداروں کے ساتھ منسلک تھے۔ دفتر نے اس حملے کو فلسطینی صحافیوں کے منظم قتل، ٹارگٹ کلنگ اور منہ بند کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

اس کے علاوہ اسپتال ذرائع کے مطابق، پیر کی صبح سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 80 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں شمالی غزہ میں 57 افراد اور جنوبی شہر رفح کے شمالی علاقے میں امداد کے انتظار میں کھڑے 15 شہری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں اپنے فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا، جسے فلسطینی حلقے نسل کشی قرار دے رہے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 56 ہزار 530 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں