شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

جمعہ 4 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں ایک سے 3 جولائی 2025 کی شب سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی پشت پناہی سے کام کرنے والے گروہ فتنہ الخوارج کے ایک بڑے جتھے کی مشکوک نقل و حرکت کو بروقت شناخت کیا، جو پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔  مہارت سے بھرپور آپریشن کے نتیجے میں تمام 30 بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج مارے گئے۔ ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے اس کارروائی میں پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کا اعلیٰ مظاہرہ کرتے ہوئے ممکنہ بڑے سانحے کو بروقت ٹال دیا۔

مزید پڑھیں: حملہ آوروں کے لیے ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا اسکائی نیوز کو انٹرویو

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں افغان عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو غیر ملکی پراکسی عناصر کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے تحفظ اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور ہر دم مستعد ہیں۔

وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جماعت فتنہ الخوارج کی جانب سے پاک افغانستان سرحد کے ذریعے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔

مزید پڑھیں: ترجمان بلوچستان حکومت نے مستونگ میں 4 دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ 30 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرکے ایک بڑے خطرے کو بروقت ناکام بنانے والی سیکیورٹی فورسز نے وطن کے دفاع میں غیرمعمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے پاکستان کی بہادر افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہیں۔ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے جذبۂ قربانی اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی اور اس مقصد کے حصول کے لیے قومی قیادت، ریاستی ادارے اور عوام یکجا ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران حملوں میں امریکا کو پہلے 4 دنوں میں 2 ارب ڈالر کے فوجی نقصان کا سامنا

قطر ایئر ویز کی پروازیں کب بحال ہوں گی؟ کمپنی نے اعلان کردیا

نیپال میں عام انتخابات کل منعقد ہوں گے، سیاسی منظرنامہ تبدیل ہوگا؟

سابق آئی ٹی انجینئر کی پراسرار خودکشی، ساس سے جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا؟

را کی کٹھ پتلی مذہبی اسکالر سلمان ندوی کا داعش سے طالبان تک کا سفر

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے