اسلام آباد میں 9ویں محرم کا مرکزی جلوس: سیکیورٹی انتظامات مکمل، ٹریفک پلان جاری

ہفتہ 5 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9ویں محرم الحرام کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جلوس کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، ٹریفک کی روانی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی ترتیب دی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے مطابق جی سکس کے علاقے سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی حفاظت کے لیے پولیس، اسپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس سمیت 3 ہزار افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی سیکیورٹی کو تھری لئیر پروٹیکشن فراہم کی جائے گی اور سیف سٹی کیمروں اور موبائل کنٹرول رومز سے مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

جلوس کے روٹ کو خاردار تاروں اور قناتوں سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ چھتوں پر اسنائپر کمانڈوز تعینات ہوں گے۔ روٹ کی کلیئرنس کے لیے جدید بم ڈسپوزل اسکواڈ کو استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ جلوس میں پرائیویٹ ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: محرم الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

آئی جی کے مطابق جلوس کے آگے اور پیچھے سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس اور رینجرز کے خصوصی دستے موجود ہوں گے، جبکہ خواتین کی تلاشی کے لیے لیڈی پولیس اور خواتین رضاکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔ مخصوص داخلی راستوں کے علاوہ جلوس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور روٹ کے اطراف پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی۔

ٹریفک پلان جاری، متبادل راستوں کا تعین

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے 9ویں محرم الحرام کے موقع پر ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ان کے مطابق:

مرکزی جلوس امام بارگاہ G-6/2 سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا وہیں اختتام پذیر ہوگا۔
فضل حق روڈ (پولی کلینک تا کلثوم پلازہ) عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
شہری کلثوم پلازہ سے چائنا چوک تک جناح ایونیو استعمال کر سکتے ہیں۔
سیونتھ ایونیو (دامن کوہ چوک تا چاند تارا چوک) دونوں طرف سے بند ہو گا۔
متبادل کے طور پر جناح ایونیو، فیصل ایونیو، سہروردی روڈ اور مارگلہ روڈ اختیار کیے جا سکتے ہیں۔
صدر روڈ (اقبال ہال تا میلوڈی چوک) اور میونسپل روڈ (لال مسجد تا شہدا چوک) بھی بند ہوں گے۔
شہری آبپارہ سہروردی روڈ اور شہید ملت روڈ کو متبادل راستے کے طور پر استعمال کریں۔
لقمان حکیم روڈ (پولی کلینک تا اقبال ہال) بھی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
جلوس کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ سے گریز کیا جائے اور گاڑیاں مختص کردہ پارکنگ مقامات پر کھڑی کی جائیں۔

سی ٹی او کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلوس کے دوران متبادل راستے استعمال کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار ہر مقام پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم