نجی ایئر لائن کے طیارے کو رن وے پر جھٹکے، صدر سپریم کورٹ بار کا تحقیقات کا مطالبہ

پیر 7 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی  پرواز حادثے سے بال بال بچی، طیارے میں اچانک غیر متوقع جھٹکوں نے مسافروں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا. صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے وزارت ہوا بازی سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ایئرلائن کی تمام پروازیں فوری طور پر معطل کی جائیں اور اس کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں کی چیخیں

کوئٹہ سے اسلام آباد روانہ ہونے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں اس وقت شدید ہنگامہ برپا ہوگیا جب رن وے پر طیارہ اچانک جھٹکوں کا شکار ہو کر بے قابو ہوگیا۔ اس واقعے پر سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور نجی ایئرلائن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

میاں رؤف عطا نے بتایا کہ طیارے کی روانگی سے قبل اچانک غیر متوقع جھٹکوں نے مسافروں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ ایک مسافر بے ہوش ہوگیا جبکہ ایک خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کرنا پڑی۔ ان کے مطابق طیارہ تقریباً 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا، اور بالآخر پرواز منسوخ کر دی گئی۔

انہوں نے اس واقعے کو نجی ایئرلائن کی کھلی لاپرواہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی غفلت سے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئیں۔ میاں رؤف عطا نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں تمام مسافر زندہ سلامت بچ نکلے، لیکن یہ ایک سنگین انتباہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے لاہور پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

سپریم کورٹ بار کے صدر نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ نجی ایئرلائن کی تمام پروازوں کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور وزارت ہوا بازی اس واقعے کی شفاف تحقیقات کروائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایئرلائن کی تیاریوں اور حفاظتی اقدامات پر کئی سنگین سوالات اٹھتے ہیں، اور اس روٹ کو کسی دوسری قابل اعتماد ایئرلائن کے سپرد کیا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا امریکی سفارتخانے کا دورہ، اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال

مودی، شیخ رشید کے نقش قدم پر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک

ریپبلکن سینیٹر کی جانب سے صدر ٹرمپ کی پوپ لیو کیخلاف ‘مذہبی جنگ’ پر کڑی تنقید

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ میں 3,300 پوائنٹس گر گیا

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی