ٹرمپ کا 14 ممالک پر بھاری ٹیرف کا اعلان، کون کون سے ممالک زد میں؟

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 ممالک پر بھاری درآمدی محصولات (ٹیرف) عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم اگست 2025 سے ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے ان ممالک کے سربراہان کو خطوط ارسال کیے ہیں جن میں جوابی ٹیرف سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ان فیصلوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بنگلہ دیش، میانمار، ملائیشیا، جاپان، جنوبی کوریا اور قازقستان شامل ہیں۔

یہ فیصلہ BRICS سے منسلک یا امریکا مخالف پالیسیوں کی حامی حکومتوں کے خلاف ٹرمپ کی سخت گیر معاشی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم شیگرو ایشیبا اور جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کو الگ خطوط میں ان پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ دیا تھا۔

متاثرہ ممالک اور ٹیرف کی تفصیل

1: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا: 36 فیصد ٹیرف
2: میانمار اور لاؤس: 40 فیصد ٹیرف
3: بنگلہ دیش اور سربیا: 35 فیصد ٹیرف

مزید پڑھیں:پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا

4: ملائیشیا اور قازقستان: 25 فیصد ٹیرف
5: انڈونیشیا: 32 فیصد ٹیرف
6: جنوبی افریقہ اور بوسنیا ہرزیگووینا: 30 فیصد ٹیرف
7: تیونس: 25 فیصد ٹیرف
8: جاپان اور جنوبی کوریا: 25 فیصد ٹیرف

ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ان ممالک نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف عائد کیے تو امریکا بھی ٹیرف کی شرح میں مزید اضافہ کرے گا۔ تاہم، انہوں نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ اگر متعلقہ ممالک اپنی تجارتی پالیسیوں پر نظرثانی کریں، تو امریکا ٹیرف میں نرمی پر آمادہ ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ کا تجارتی وژن

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ ہر ملک کے لیے علیحدہ معاشی پالیسی تیار کر رہے ہیں تاکہ امریکی عوام کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ 9 جولائی کی ڈیڈ لائن کو مؤخر کرتے ہوئے اب ٹیرف کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

ٹرمپ کے اس سخت تجارتی اقدام کو آئندہ امریکی انتخابات کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے، جہاں وہ امریکا فرسٹ پالیسی کو مزید جارحانہ انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم