معروف ٹی وی اداکار شبیر رعنا بھی داغِِ مفارقت دے گئے

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی وی کے معروف اداکار شبیر رعنا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں جس کی تصدیق ان کے بیٹے اذلان شاہ نے کی۔

اداکار کے بیٹے اذلان شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔

اذلان شاہ نے لکھا کہ میرے والد کا اتوار کی صبح کو انتقال ہو گیا ہے۔

شبیر رعنا کے بیٹے اذلان شاہ ممتاز یو ٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار ہیں۔

شبیر رعنا کے اہل خانہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اداکار دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور بیماری کی وجہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج تھے۔

اداکار کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب تھے مگر ماضی میں شبیر رعنا نے 40 سال سے زائد ٹائم تک ٹی وی ڈراموں میں خدمات انجام دیں۔

شبیر رعنا کو لیجنڈری اداکار معین اختر کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

اداکار نے ڈراما سیریل ’بے انتہا‘ ، ’محبت زندگی ہے‘ ، ’ڈھیلی کالونی‘ میں بھرپور کامیابی سمیٹی۔

اس کے علاوہ شبیر رعنا نے ٹی وی ڈراما ’محمود آباد کی ملکائیں‘ ، ’قید تنہائی‘ میں بھی اپنی اداکاری کے بھرپور جوہر دکھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کا سب سے بڑا بوجھ افغان عوام اٹھانے لگے، کیا دونوں ملکوں میں پھر مذاکرات کا امکان ہے؟

بجٹ 27-2026: گزشتہ بجٹ کے مقابلے میں اس بار عوام کو کون سے ریلیف فراہم کیے جا سکتے ہیں؟

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

مہاجرین کی نشستیں کشمیر کاز کی علامت، ختم کرنے کا مطالبہ کیوں؟ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کردار پر سوالات اٹھنے لگے

قومی کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کا اعلان، 49 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

گلگت بلتستان: انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ، پی ٹی آئی کو شکست

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ