ہمیں پولیس اسٹیٹ سے نکل کر آئینی ریاست کی طرف جانا ہوگا، سپریم کورٹ

جمعہ 11 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سپریم کورٹ نے قتل کے ایک مقدمے میں پولیس کی غفلت اور آئینی خلاف ورزی پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے ملزم سیتا رام کی بریت کی اپیل منظور کر لی۔ اس موقع پر عدالت نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ ہمیں پولیس اسٹیٹ سے نکل کر آئینی ریاست کی طرف جانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل ملازمین پینشن کیس پر اہم فیصلہ سنا دیا

جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم سیتا رام کو بری کر دیا۔ سیتا رام پر چندر کمار کے قتل کا الزام تھا، جو 18 اگست 2018 کو پیش آیا تھا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ مدعی ڈاکٹر انیل کمار نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، تاہم ایف آئی آر 2 دن بعد درج کی گئی۔ ایس ایچ او قربان علی نے تسلیم کیا کہ واقعہ کی اطلاع ڈائری میں درج کی گئی لیکن قانون کے مطابق دفعہ 154 کے تحت ایف آئی آر درج نہ کی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ایف آئی آر میں تاخیر انصاف کی نفی ہے اور سندھ میں اس تاخیر کا رجحان انتہائی تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گھریلو تنازعات میں مالی معاوضے سے متعلق کیسز سپریم کورٹ نہیں آنے چاہییں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کا بروقت اندراج پولیس افسر کا قانونی فرض ہے، بصورت دیگر شواہد ضائع ہو سکتے ہیں اور بے گناہ افراد جھوٹے مقدمات میں پھنس سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ ایف آئی آر میں تاخیر کمزور، غریب اور پسماندہ طبقات کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ عدالت نے پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی نہیں بلکہ طاقتور طبقے کی خدمت کر رہی ہے، اور اس سے پولیس اسٹیٹ کا تاثر پیدا ہو رہا ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔

عدالت نے کہا کہ ہمیں پولیس اسٹیٹ سے نکل کر آئینی ریاست کی طرف جانا ہوگا، اور ہر پولیس افسر آئین کا پابند ہے۔

سپریم کورٹ نے تمام صوبوں کے آئی جیز کو قانون پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی اور پراسیکیوٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز مرتب کریں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کیا جا سکے۔

عدالت نے کہا کہ عوام کا پولیس پر اعتماد ہی اس بات کا پیمانہ ہے کہ ہم آئینی ریاست ہیں یا پولیس اسٹیٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!