اسرائیل نے غزہ کے واحد کیتھولک چرچ ‘ہولی فیملی چرچ’ پر حملہ کردیا جس سے 2 افراد جان سے گئے۔
اسرائیلی حملے کے نتیجے میں چرچ کا 60 سالہ چوکیدار اور ایک 84 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئیں جب کہ ایک پادری زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیے: فلسطینی صدر اور غزہ کے عوام کا پوپ لیو چہاردہم سے امن مشن جاری رکھنے کا مطالبہ
کیتھولک فلاحی تنظیم ‘کیرِیٹاس یروشلم’ کے مطابق جاں بحق ہونے والے چوکیدار چرچ میں ملازم تھے اور بزرگ خاتون کا چرچ میں نفسیاتی علاج چل رہا تھا۔
اس واقعے پر پاپائے روم پوپ لیو نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پوپ لیو غزہ کے مقدس چرچ پر فوجی حملے سے جانی نقصان پر دکھی ہیں اور انہوں نے فوری جنگ بندی کی ایک بار پھر اپیل کی ہے۔
دوسری طرف اٹلی کے صدر نے بھی ایک بیان میں چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔