واٹس ایپ کو روس سے بے دخل کرنے کی تیاری جاری، وجہ کیا بنی؟

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی کے ڈپٹی ہیڈ انتون گوریلکن نے کہا ہے کہ واٹس ایپ کو روسی مارکیٹ سے نکلنے کی تیاری کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹا کی ملکیت میں موجود یہ ایپ روسی قانون کی خلاف ورزی اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حال ہی میں ایک قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت حکومت ایک ریاستی میسجنگ ایپ تیار کرے گی جس کا نام  ‘میکس’ کھا گیا ہے۔ اس ایپ کو سرکاری خدمات کے ساتھ جوڑا جائے گا تاکہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام جیسی غیر ملکی ایپس پر انحصار کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا بغیر انٹرنیٹ کے چلنے والا واٹس ایپ کا متبادل بننے جا رہا ہے؟

واٹس ایپ اس وقت روس میں 68 فیصد صارفین روزانہ استعمال کرتے ہیں لیکن روس میں میٹا کو ایک انتہاپسند تنظیم قرار دیا جا چکا ہے اور اس کی دیگر خدمات جیسے فیس بک اور انسٹاگرام پہلے ہی 2022 سے بند ہیں۔

روسی پارلیمنٹ کے ایک اور رکن انتون نیمکن نے کہا کہ واٹس ایپ کی روس میں موجودگی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اس پر پابندی لگنا اب یقینی ہو چکا ہے۔

دوسری جانب روسی حکومت نے نئی قانون سازی بھی منظور کی ہے جس کے تحت اگر کوئی شخص آن لائن ایسے مواد کی تلاش کرے جسے حکومت ‘انتہاپسند’ قرار دیتی ہے تو اسے جرمانہ کیا جائے گا۔ اس قانون کو صحافتی حلقوں اور حکومت کے چند حمایتیوں کی طرف سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین اپنا اسٹیٹس زیادہ افراد تک پہنچا سکیں گے

صدر پیوٹن نے ہدایت دی ہے کہ 1 ستمبر 2025 تک ان تمام غیر ملکی ایپس اور سافٹ ویئرز پر اضافی پابندیاں عائد کی جائیں جو ‘غیر دوستانہ ممالک’ سے تعلق رکھتے ہیں اور جنہوں نے روس پر پابندیاں لگائی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

بیٹے کی شادی میں شرکت کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مبہم بیان، میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا

صدارت کے بعد وزارت عظمیٰ: اسرائیل میں بیحد مقبول ہوں، وزیراعظم کا انتخاب لڑوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا ’عندیہ‘

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان کی ملاقات، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر زور

عیدالاضحیٰ پر ریلوے کا خصوصی انتظام، 3 خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

ویڈیو

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟